۔3افسران کے تبادلے و تقرریاں

سرینگر// انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ پرنسپل سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر قمر سجاد کو کواپریٹیو کشمیر میں دستیاب جگہ بطور ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے جبکہ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تعیناتی کا انتظار کر رہے وویک مودی کو دستیاب جگہ پر ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ جموں تعینات کیا گیا ہے۔ ایک اور علیحدہ آرڈر کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں تقرری کے منتظر انچارج پرائیوٹ سیکریٹری منوہر لال کو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے پرنسپل سیکریٹری کے پرائیوٹ سیکریٹری کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔ ایک اورآرڈر کے مطابق سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے محکمہ داخلہ میں سب انسپکٹر کے امتحانات کیلئے جموں کشمیر انتظامی سروس افسر اور اسسٹنٹ کمشنر مال کپوارہ جوہر علی کی جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کپوارہ شبیر احمد کو جنرل امتحانی مبصر تعینات کیا گیا۔