۔29واں قومی روڈسیفٹی ہفتہ

 
 رام نگر//29 ویں قومی روڈسیفٹی ہفتہ کے سلسلے میں موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ٹرانسپورٹ یونین ادہم پورکے اشتراک سے ایک رام نگر بس اسٹینڈ پر اورنٹیشن کم اویئرنیس کیمپ کاانعقادکیا۔َاس دوران200سے زائد مسافرگاڑیوں کے ڈرائیوروںکے علاوہ کمرشل گاڑی آپریٹروں کوجانکاری دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار رام نگر رمیش سنگھ نے کہاکہ ڈرائیور ہمارے سماج کالازم وملزوم حصہ ہیں۔انہوں نے  اپیل کی کہ وہ روڈسیفٹی سے معلق جانکاری سماج کے ہرشخص تک پہنچانے کیلئے تعاون دیں۔ انہوں نے اوولوڈنگ، تیزرفتارڈرائیونگ ،ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریزکرنے کی تلقین کی۔اس موقعہ پراے آرٹی اودہم پورکلدیپ سنگھ نے 29ویں روڈسیفٹی ہفتہ کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کی جانکاری دی اورڈرائیوروں وکنڈیکٹروں کوروڈسیفٹی قواعدکی پاسداری کرنے کی اہمیت کے بارے میں روشناس کرایا۔اس موقع پر  ایگزیگٹیو آفیسر مینوسپلٹی ٹھاکر داس ، ایس ایچ او سنجے رینہ، انسپکٹر ایم وی ڈی راجن سنگھ، انسپکٹر سی ایس بلوریہ موجود تھے۔