کنگن//29جون سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں بال تل کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ رانگا ،بال تل، دومیل اور دیگر مقامات پر فوج ،سی آر پی ایف ،آئی ٹی بی پی کی کئی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بال تل اور دیگر راستوں پر یاترا کی حفاظت کے لئے سی آر پی ایف کی پانچ کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یاترا شروع ہونے سے قبل ہی نلہ گراٹھ سے رانگا تک سڑک پر میگڈم بچھایا جا رہا ہے جبکہ بال تل اور دومیل کے مقامات پر سڑک ،بجلی ،پانی اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے شدو مد سے کام جاری ہے ۔