۔27ویں جمعہ بھی جامع مسجدنمازجمعہ کیلئے بند

سرینگر//جامع مسجد سرینگر کو27ویں جمعہ بھی نمازجمعہ کیلئے بندرکھنے پرانجمن اوقاف جامع مسجد نے حکام کی مذمت کرتے ہوئے اِسے مذہبی حقوق میں سراسرمداخلت اورحق وانصاف کی بیخ کنی کے مترادف قراردیااوراس سے مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہورہے ہیں۔ایک بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہانمازجمعہ کی جامع مسجد میں ادائیگی کی اجازت اورمیرواعظ مولوی عمر فاروق کی رہائی کیلئے بارہااپیلوں کے باوجود،جامع مسجدکی زبردستی بندش اورمیرواعظ کی مسلسل نظربندی حکومت کے متعصبانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انجمن نے عوام اور مذہبی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ حکام پر زورڈالیں تاکہ وہ جامع مسجدمیں نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت دیں اورمیرواعظ کو رہا کریں۔