۔26روز بعد سب سے کم تعداد، 1151مثبت،9اموات | کشمیر میں 640، جموںصوبے میں 511متاثر

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران  26روز بعد یومیہ کیسز کی تعداد 1151درج کی گئی۔اس دوران 9لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔نئے یومیہ کیسز میں 48سفر کرنے والے شامل تھے۔ مجموعی طور متاثرین کی تعداد متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 46ہزار 648 ہوگئی ہے، جبکہ متوفین کی مجموعی تعد اد 4715ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  یومیہ 1151معاملات میں سے جموں میں 511جبکہ  640افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔ وادی میں مثبت قرار دئے گئے 640افراد میںدو بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 638 مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ سرینگر میں 197، بارہمولہ میں 54، بڈگام میں116، پلوامہ میں 38، کپوارہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں48 جبکہ شوپیان میں 12افراد وائرس سے متاثر ہوئے ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 84ہزار 370ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مزید 4افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں میں 3 بڈگام اور ایکبانڈہ پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2408ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 511افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 46افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 465افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔  ضلع جموں میں سب  سے زیادہ168، ادھمپور میں 63،راجوری میں 11، ڈوڈہ میں 117، کٹھوعہ میں 232، سانبہ میں25، کشتواڑ میں01، پونچھ میں 06، رام بن میں 36جبکہ ریاسی میں53افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔  صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 62ہزار 278ہوگئی ہے۔ اس دوران صوبے میں مزید 5افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔  صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2307ہوگئی ہے۔   
 
 
 
 

کورونا معاملوں میں کمی آئی | انفیکشن سے 865 کی جان گئی

یو این آئی
نئی دہلی//ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔پچھلے 24 گھنٹے میں ملک بھر سے کووڈ19 کے 1,07,474 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کْل متاثرین کی تعداد بڑھکر  42188138 ہوگئی ہے۔اس دوران  وبا سے 865 مزید افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 501979 ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووڈ کے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر قریب 12.25 لاکھ رہ گئی ہے۔ہفتے کو ملک بھر میں انفیکشن سے 213246 افراد ٹھیک ہوئے ہیں،جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 40461148 ہوگی ہے۔ فی الحال کورونا کے 1225011 زیر علاج معاملے ہیں۔اس دوران ملک میں کورونا وائرس  کے لئے 1448513 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے پھیلنے سے لے کر اب تک کْل 740187141 نمونے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔