۔26جنوری | 38انڈر سیکریٹریوں سمیت40افسران ڈیوٹی پر مامور

سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے 26جنوری کیلئے38انڈر سیکریٹریوں سمیت40افسران کو ڈیوٹی پر مامور کیا ہے جبکہ ان افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ21جنوری کو صوبائی کمشنر کے دفتر میں میٹنگ میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ان افسراں میں محکمہ داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر شوکت احمد بٹ، محکمہ تعمیرات عامہ کے انڈر سیکریٹری فاروق احمد ملک، محکمہ جل شکتی کے انڈر سیکریٹری بنسی لال شرما،محکمہ سماجی بہبود کے انڈر سیکریٹری سنجے پنڈتا،محکمہ انفارمیشن کے انڈر سیکریٹری منوج کمار،محکمہ رسدات ،خوراک و امور صارفین کے انڈر سیکریٹری سوشیل کمار پنڈتا،محکمہ باغبانی کے اندر سیکریٹری فاروق احمد وانی،گروئنس سیل کے انڈر سیکریٹری راجندر سنگھ،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری محمد اقبال لون،محکمہ مال کے انڈر سیکریٹری سرجیت سنگھ،محکمہ صنعت و حرفت کے انڈر سیکریٹری سنجیو کمار گپتا، محکمہ کاپرائٹیو کے انڈر سیکریٹری سرجیت سنگھ،محکمہ ثقافت کے انڈر سیکریٹری منی لال، محکمہ مہمان نوازی و تواضع کے انڈر سیکریٹری منظور احمد جان ،ایسٹیٹس محکمہ کے اسسٹٹ ڈائریکٹر برہم راج، جموں کشمیر ایس ایس بی کے انڈر سیکریٹری کاشف الطاف،محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹرینگس کے اندر سیکریٹری عادل بشیر،محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری شفقت علی، سٹیٹ رورل الائولی وڈ مشن کے پروجیکٹ منیجر کیول کرشن شرما،محکمہ جل شکتی کے انڈر سیکریٹری اکشر کوتوال،محکمہ افزائش بھیڑ و جانور کے انڈر سیکریٹری محب علی بخاری، محکمہ تعلیم کے انڈر سیکریٹری میانک شرما،محکمہ ٹرانسپورٹ کے انڈر سیکریٹری مانک سنگھ راٹھور، محکمہ مائننگ کے انڈر سیکریٹری شاحل مہاجن، محکمہ سماجی بہبود کے انڈر سیکریٹری منوج کمار،محکمہ مال کے انڈر سیکریٹری مزمل حسین چودھری،محکمہ جنگلات کے اندر سیکریٹری امجد حسین کین،محکمہ قبائلی امور کے انڈر سیکریٹری مختار احمد جان، محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری پاموش گنجو،محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انڈر سیکریٹری سبھاش چندر کول،محکمہ مال کے اندر سیکرٹری دھرم پال،محکمہ مکانات و شری ترقی کے انڈر سیکریٹری تھانا جی بھٹ، ایس ایس بی کے انڈر سیکریٹری تیج کرشن دھر، بھشن داس،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے انڈر سیکریٹری انیل شرما،محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انڈر سیکریٹری ولندر کمار بھٹ، محکمہ خوراک،شہری ترقی و  امور صارفین کے انڈر سیکریٹری راجندر کمار اور محکمہ تعمیرات عامہ کے انڈر سیکریٹری حامد حمید شامل ہیں۔ سی این آئی
 
 
 
 

۔26جنوری کے پیش نظرسکیورٹی کے سخت انتظامات | سرینگر کے تمام داخلی راستوں پر ناکے، چھوٹی بڑی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی 

 سرینگر//26جنوری کے پیش نظر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر حساس قصبہ جات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سرینگر کی طرف آنے والے تمام راستوں پر شبانہ ناکے بٹھائے گئے ہیں اور سرینگر کی طرف ہر چھوٹی بڑی گاڑی کو باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے جبکہ گاڑیوں میں سوار افراد سے سخت پو چھ تاچھ بھی کی جارہی ہے۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن اور پُرامن طریقے سے منعقد کرنے کے حوالئے سے سبھی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ چوراہوں پر فورسز کے موبائل بنکر اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے ۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر تمام ضلع ہیڈکوارٹروں پر آنے والے دنوں میں پولیس ، سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی اور ایس ایس بی کی مزید نفری کو تعینات کیا جارہا ہے۔سرینگر کے داخلی راستوں پر جہاں جہاں فورسز اور پولیس کے ناکے بٹھائے گئے ہیں عارضی چیک پوسٹ قائم کئے جاچکے ہیں جہا ں پر تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور دیگر افراد کے شناختی کارڈ چیک کرکے ان کے سامان کی تلاشی لینے کے علاوہ ان سے سخت پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔جنوبی کشمیر سے سرینگر داخل ہونے والی گاڑیو ں میں خاصکر سفر کرنے والوں سے مختلف قسم کے سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں ۔ سی این آئی