۔26جنوری کے موقع پر کپوارہ میں

 کپوارہ//26جنوری کے موقع پر ضلع انتظامیہ کپوارہ نے محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے اُن ملازمین کی عزت افزائی کی جنہو ں نے اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ یار علی خان نے ضلع کے محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے چھو ٹے بڑے ملازمو ں جن میں بلاک ڈیولپمنٹ افسرکلاروس شجاعت قریشی ،بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر کپوارہ سید مقبول اندرابی بھی شامل ہیں، کو پنچایتی الیکشن کا احسن طور انعقاد کرنے کے لئے انعام سے نوازا جبکہ سیکرٹری پنچایتیں محمد رفیق پسوال عرف شاہد رفیق ،محمد لطیف ،ضمیر حسین شاہ ،غلام نبی لون ،بشیر احمد شاہ، محمد سلطان خان ،منظور حمد ،محمد شفیع کار اور ہلال احمد ڈار کو ان کی محکمہ دیہی ترقی میں بہترین کار کردگی کیلئے اعزازت اور اسناد سے نوازا گیا ۔اس دوران آر ڈی ڈی سیکٹر میں منظور احمد بابا اور جاوید احمد میر نریگامیں سی آئی سی اوپریٹرس شوکت احمد ،گل محمد ،صلاح الدین اور طارق انتو ،سوچھ بھارت مشن میں بلال احمد اندرابی اور منظور الہیٰ کوبھی انعا م سے نوازا گیا ۔محکمہ دیہی ترقی کے ان ملازمین نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان ملازمین کی حوصلہ افزائی کی ۔