۔26جنوری تقاریب میں شرکت کریں

سری نگر//حکومت نے جموں میں منعقد ہونے والی 26جنوری کی تقریب میں سرکاری ملازمین کی شرکت کو لازمی قرار دیتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی کو ہدایت کی نافرمانی تصور کیا جائے گا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک آرڈرجاری کیاگیاہے ،جس میں 26جنوری تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شرکت کولازمی قرار دیاگیاہے ۔حکمنامے میں ملازمین کوخبردارکیاگیاہے کہ ایسا نہ کرنے پراُن کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔حکومت کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں تمام محکموں کے سربراہان اور پبلک سیکٹر محکموں کے چیف ایگزیکیٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ 26جنوری کی تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازموں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں 26جنوری کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پریڈ پر سلامی لیں گے جبکہ دوسری بڑی اوراہم تقریب سری نگرکے شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم وقعہ سونہ وار میں منعقد ہوگی اورساتھ ہی تمام 20اضلاع کے صدرمقامات پربھی  پرتقریبات کااہتمام ہوگااوران تقریبات کیلئے تمام ضروری انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے ۔