۔24 واں آل انڈیا فارسٹ سپورٹس میٹ 2019

جموں //گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے چیف وائلڈ لائف وارڈن کے دفتر کے دورے کے دوران محکمہ جنگلات کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ کھلاڑی محکمہ جنگلات کے اُس دستے کا حصہ ہیں جو 9 جنوری سے 13 جنوری تک رائے پور چھتیس گڑھ میں منعقد ہونے والے 24 ویں آل انڈیا فارسٹ سپورٹس میٹ 2019 میں ریاست کی نمائیندگی کریں گے ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات منوج کمار دویدی ، پی سی سی ایف جے ینڈ کے سریش چُگ ، چئیر مین جے کے ایس پی سی بی روی قیصر اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ مشیر کو اس موقعہ پر بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کا یہ دستہ پانچ روزہ کھیل مقابلوں میں کرکٹ ، فُٹ بال ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ، لان ٹینس اور دیگر کھیلوں میں شرکت کرے گا۔ مشیر موصوف نے کھلاڑیوں کی تربیت اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ کھلاڑیوں نے اس موقعہ پر کئی معاملات کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ترقیوں سے نوازہ جانا چاہئے تا کہ اُن کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ کئی کھلاڑی اس وقت محکمہ میں کنٹریکچول بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اُن کی نوکریوں کو باقاعدہ بنایا جائے ۔ مشیر نے کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کھلاڑیوں کو ساز و سامان ، وردیاں اور دیگر سہولیات بہم رکھے ۔ اس سے پہلے مشیر نے مانڈا ڈئیر پارک کا بھی دورہ کیا ۔ یہاں ریجنل وائیلڈ لایف وارڈن نے انہیں جنگلی جانوروں کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں جانکاری دی ۔ مشیر نے چڑھیا گھر کے باہر موجود این آئی سی کا بھی دورہ کیا یہاں سیر کرنے والوں کیلئے جنگلی حیات اور جنگلی جانوروں کے بارے میں فائدہ بخش جانکاری موجود ہے ۔