۔24گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا دعویٰ سراب ثابت وادی کے کئی علاقوں میں کٹوتی شیڈول مسلسل جاری

سرینگر//وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں موسم سرماکا بجلی شیڈول ابھی جاری ہے ۔سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے باوجود یہ کٹوتی جاری ہے۔جانکار حلقوں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو بجلی کی سپلائی میں بغیر کسی واضح وجوہات کے 25 فیصد کمی کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کشمیر کا خطہ جموں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے بجلی کی قلت کا سامنا کرے گا۔اس وقت مرکز سے بجلی کی فراہمی میں تقریباً 25 فیصد خسارہ ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ’ جموں و کشمیر میں بجلی کا ایک عارضی بحران پیدا کر دیا گیاہے‘۔ جموں میں کشمیر کے مقابلے میں بجلی کی کٹوتی کم ہے۔ جموں میں گرمی زیادہ ہے، اسلئے وہاں کٹوتی کم کی جارہی ہے۔

 

 

 

قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے مختلف علاقوں کے صارفین نے ایک بار پھر بجلی کی کٹوتی کی شکایت کی ہے ۔چھتہ بل علاقے کے ایک مقامی شہری مشتاق احمد نے بتایا کہ ’کے پی ڈی سی ایل نے ایک بار پھر گزشتہ ہفتہ سے بجلی کی کٹوتی کا سہارا لیا ہے‘۔انہوں نے کہا’’محکمہ نے موسم سرما میں بجلی کی کٹوتی کا شیڈول تبدیل کر دیا تھا لیکن بجلی کی کٹوتی نے ایک بار پھر لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے‘‘۔ وادی کشمیر میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف وادی کشمیر میں مختلف مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے تاہم حکام نییہ عمل نہیںروکا۔کے پی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے آگاہ نہیں ہیں کہ یہ بحران کب تک جاری رہے گا۔ سی این آئی