۔24گھنٹوں میں کوئی فوتیدگی نہیں،150کا اضافہ

سرینگر //پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 50فیصد کا تعلق ضلع سرینگر  سے ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار 481ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14مسافروں سمیت 150افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 27ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 27ہزار 140ہوگئی ہے۔ اس دوران دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4414بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 150افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں38جموں جبکہ 112 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 112افراد میں سے 5بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 107افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 112متاثرین میں سرینگر میں سب سے زیادہ 75، بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 11، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں3، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 3، کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 3ہزار 793ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں دوسری دن بھی وائرس سے کسی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2246بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں وائرس سے 38افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 9بیرون ریاستوں اور مماک سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ 29افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 38متاثرین میں ضلع جموں میں 8،راجوری میں 5،ڈوڈہ میں 7،کٹھوعہ میں 1،کشتواڑ میں 2،پونچھ میں 4،رام بن میں 1اور ریاسی میں10افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ ادھمپور اور سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23 ہزار 347تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی وائرس سے منگل کو کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میںمتوفین کی مجموعی تعداد 2168بنی ہوئی ہے۔ 
 
 

 مزید 5علاقوں میں محدود پابندیاں

ماسک نہ پہننے پر 13گرفتار ، ریذیڈنسی روڈ پر 5دکانیں سیل 

 
سرینگر/پرویز احمد /سرینگر شہر میں کورونا متاثرین کے سرگرم معاملات میں اضافہ کے بعد انتظامیہ نے مزید 5علاقوں کو محدود پابندی والے علاقوں میں شامل کرلیا ہے۔سرینگر انتظامیہ کی  جانب سے جاری کی گئی نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹٹو گرائونڈ میں قائم یتیم خانہ میں 7،سڈکو کھنمو ہ میں قائم ایک نجی فیکٹری میں 7، نائوپورہ میں 5،شیخ حمزہ کالونی لال بازارمیں 5 اور شاہ فیصل کالونی بژھ پورہ میں پانچ معاملات سرگرم ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سرینگر میں مارچ 2020سے لیکر 14ستمبر 2021تک 300علاقوں میں محدود پابندیاں عائد کی گئیں۔ جن میں 198کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا جبکہ9علاقوں میں ابھی جزوی پابندی عائد ہے جبکہ دیگر 93علاقوں میں سرگرم معاملات کی وجہ سے پابندی ابھی جاری ہے۔ ادھر ڈی سی سرینگر نے منگل کو ریذیڈنسی روڈکا دورہ کیا اور وہاں کورونا مخالف قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کی پاداش میں چار دکانوں کو سیل کردیا ۔ دریں اثناء ضلع انتظامیہ کے فلائنگ سکارڈ نے بمنہ، بٹہ مالو اور لالچوک کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں ماسک نہ پہننے کی پاداش میں 13افراد کو گرفتار کیا۔