پلوامہ)راجپورہ) پلوامہ کے حاجن پائین راجپورہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصادم میںایک غیر مقامی جنگجو سمیت جیش محمد سے وابستہ 4 جنگجوجاں بحق ہوئے ۔اس دوران علاقے میں جھڑپ کے مقام پر پر تشدد مظاہروں کے دوران 11افراد زخمی ہوئے جن میں ایک زخمی نوجوان کوانتہائی نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ قصبے میں جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ۔ادھر انتظامیہ نے علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ انٹرنیٹ سروس اور ریل خدمات معطل کردیں ۔پولیس نے جائے واردات سے جنگجوئوںکی نعشوں کو برآمد کرکے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا۔ مہلوک جنگجوئوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجن پائین راجپورہ علاقے کو سنیچر کی صبح فوج کیRR 44، 182 اور183 بٹالین سی آر پی ایف کے علاوہ ایس او جی وپولیس نے سخت محاصرے میں لیا ۔ذرائع نے بتایا گائوں کو مکمل سیل کرنے کے بعد فورسز نے بستی میں گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیا ۔تلاشی پارٹی اس مکان کے صحن میں داخل ہوئی توتلاشی پارٹی میں شامل اہلکاروںنے افراد خانہ کو باہر بلایا ۔اس دوران مکان کے اندرموجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر شدید فائرنگ کر کے مکان سے باہر آنے کی کوشش کی ۔جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولوں کا شدید تبادلہ ہوا جس دوران ابتدائی طور جھڑپ میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔اس دوران 2جنگجو مکان کے اندر مورچہ سنبھال کر وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے ۔آخرمیں فورسز نے مکان کو بعد میں بارود سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں مکان میں محصور مزید2جنگجو بھی جاں بحق ہوئے ۔اسی اثنا میں علاقے میںنوجوانوںکی ایک بڑی تعداد نے جنگجو مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کے لئے فورسز پر شدید پتھراو شروع کیا فورسز نے پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو پہلے لاٹھی چارج کر کے وہاں سے تتر بتر کرنے کی کوشش کی ۔تاہم مشتعل نوجوان کسی بھی طرح منتشر نہیں ہوئے جس کے بعد فورسز نے پیلٹ اور آنسوں گیس کے درجنوں گولے داغ کر پتھراو کرنے والے نوجوانوںکو تتر بتر کیا۔فورسز کاروائی میں 11افراد زخمی ہوئے جن میں ایک گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے کے بعد سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے جھڑپ کے مقام سے1غیرمقامی سمیت4 جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کی ہیں جبکہ گولہ بھاری میں ایک مکان اور 2گائو خانے زمین بوس ہوئے ۔پولیس نے بتایا3جاں بحق جنگجوپلوامہ کے ٹکن ،رہمو علاقوں سے تعلق رکھتے تھے جن کی شناخت مزمل نبی ولد غلام نبی ڈارساکنہ روہموپلوامہ ،مزمل نذیربٹ ولد نزیر احمد بٹ ساکنہ پرچھوپلوامہ ،وسیم اکرم ولد محمد اکرم وانی وانی ساکنہ ٹکن پلوامہ اورغیرمقامی جنگجو کی شناخت ابو حارث کے طور ہوئی ۔اس دوران ضلع میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی سنیچر صبح سویرے سے ہی انتظامیہ نے امن قانون اور افواہ بازی کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ اور ریل خدمات کو معطل رکھا ۔جبکہ ہلاکتوں کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے دوسرے روز بھی معمولات متاثر رہے ۔ادھر پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد 4جاں بحق جنگجوئوں میں سے 3مقامی جنگجوں کو لواحقین کے حوالے کردیااس دوران تینوں مقامی جیش جنگجووں کے جنازوں میں لوگوں کی بھاری تعداد نے پیدل،موٹر سائکلوں اور گاڑیوں کے چھتوں پر سوار ہو کرشرکت کی۔خیال رہے پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں 3معرکہ آرائیوں میں7روز کے دوران 11جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں۔ جمعہ کی صبح بانڈر پورہ علاقے میںایک مختصر تصادم میں1مقامی جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔پولیس کے مطابقجھڑپ کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔