جموں//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے سٹیٹ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اُن کھلاڑیوں کو مبارک باد دی جنہوں نے چھتیس گڈھ کے رائے پورمیں منعقدہ چوبیسویں آل انڈیا فارسٹ سپورٹ میٹ 2019ءمیں پانچ تمغے جیت لئے ۔کمشنر سیکرٹری جنگلات منوج کمار دیویدی ، پی سی س ایف کے اینڈ کے سُریش چُگ ، سی سی ایف فاروق گیلانی و محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجو دتھے۔فاتح ٹیموں کے کپتانوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بلیڈیز اور سنو کر ٹیموں نے سونے کے تمغے جبکہ گالف ، کرکٹ اور فٹ بال ٹیموں نے چاندی کے تمغے حاصل کئے ۔مشیر موصوف نے تمام کھلاڑیوں کو قومی سطح کے کھیلوں میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے ان کاوشوں کی بھی سراہنا کی جن کے تحت ان کھلاڑیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گئیں۔