بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے مختلف محکموں میں تعینات جموں کشمیر انتظامی سروس کے22 جونیئرافسران کو واپس طلب کرکے بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے طور پر انکی تقرری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ماتحت کردی۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق ان افسران میں2011بیچ کے جموں کشمیر انتظامی افسرعامر چودھری،جو فی الوقت محکمہ تواضع و مہمان نوازی اور محکمہ ہینڈلوم میں تعینات شارق اقبال لون بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں2012بیچ کے کشمیر انتظامی افسراان، شفیق احمد وانی اور عرفان علی خان جو محکمہ ایکسائز و ٹیگزیشن میں تعینات تھے، کے علاوہ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر شعیب احمد وانی،محکمہ صنعت و حرفت میں تعینات جلیل احمد میر،محکمہ روزگار میں تعینات آشیما اقبال، اسی محکمہ میں تعینات نریش کمار، محکمہ لیبر میں تعینات رنجیت سنگھ، محکمہ مشن یوتھ میں تعینات انوپ کمار اور محمد شفاعت،محکمہ صنعت و حرفت میں تعینات منصور احمد اور ذمود احمد کے علاو محکمہ ہینڈلوم میں تعینات لطیف حسین شامل ہیں۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ان افسراں میں2015بیچ کشمیر انتطامی سروس کے افسراں افہام شا ہ جو محکمہ صنوت و حرفت میں تعینات تھے کے علاوہ محکمہ کاپرایٹو میں تعینات عادل اقبال لون،محکمہ ہینڈلوم میں تعینات قدیر احمد،محکمہ محنت میں تعینات ریاضہ خاتون اور دیویہ نندا شامل ہیں۔