سرینگر //جموں//پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اس سال یو ٹی میں تقسیم اور ٹرانسمیشن دونوں شعبوں میں اب تک کی سب سے زیادہ صلاحیت میں اضافہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ اس مالی سال میں ٹرانسمیشن سیکٹرز میں 1323 کے وی کی سطح پر 1420 ایم وی اے اور 220 کے وی کی سطح پر 1595 کے وہ شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں اس سال مختلف اسکیموں کے تحت 100 سے زائد سب اسٹیشن مکمل کئے جانے تھے جس سے سسٹم میں 500 ایم وی اے کی گنجائش شامل ہو گی ۔ اس بات کاانکشاف پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں ہوا جس میں یو ٹی میں جاری مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام پاور کارپوریشنز اور سی پی ایس یوز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اجتماعی مقصد جموں و کشمیر کے تمام صارفین کو آنے والے تین برسوں میں 24X7 بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔روہت کنسل نے سال 2025ء تک پورے جموںوکشمیر میں بلا تعطل معیاری بجلی فراہم کرنے کے محکمہ کے وژن کا تفصیل سے خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اِس کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں آنے والے تین برسوں کے لئے ایک وژن اور ایک تفصیلی منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے ۔اِس کے لئے اُنہوںنے رینڈم سمولیشنز ، آئی ٹی مداخلتوں کے ساتھ ایک تفصیلی سسٹم سٹیڈی کی ضرور ت پر زور دیا جس میں بلنگ سو فٹ ویئرس کا اِتحاد ، انرجی کائونٹنگ اور صد فیصد میٹرنگ اور جدید حل کے ذریعے بلنگ اور کلیکشن کی اِفادیت میں اضافہ شامل ہے۔دوران تبادلہ خیال اُنہوں نے نظام کی مضبوطی ، کارپوریشن کے مالیاتی استحکام ، منصوبوں کی رفتار میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل کو حل کرنے ، منظم بہتری اور منصوبوں کو بڑھانے وغیرہ پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری کو بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ نے اچھی شروعات کی ہے اور اَب تقریباً 15,000 میٹر ماہ لگائے جارہے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ تنصیب کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ 2022ء تک 2لاکھ اور 2031ء تک 8لاکھ میٹروں کی تنصیب کے ہدف کو وقت پر پورا کیا جاسکے۔ اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ڈسکومس کو صدفیصد ڈی ٹی میٹر بھی نصب کرنے چاہئیں۔
۔2025تک 24گھنٹے سپلائی کا ٹارگٹ
