۔2018 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں

 سرینگر //محکمہ ٹریفک نے شہر سرینگر میں 2018کے دوران قوانین کی خلاف روزی کرنے والوں کے 152930چالان کئے ہیں۔ یہ چالان ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،موبائل فون کا استعمال ، تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کے علاوہ دیگر خلاف ورزیوں پر کئے گئے ہیں۔محکمہ کے ذرائع کے نے بتایا کہ ان چالان میں سے1,32,134کمپاونڈ ہیں اور 20,796کورٹ چالان شامل ہیں ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہر میں کل پیش آئے 375حادثات میں 46افراد لقمہ اجل جبکہ 383زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک میں سدھار لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور محکمہ کی کوشش ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات پر روک لگائی جاسکے ۔