۔200 ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر ترقیاب

جموں//اعلیٰ تعلیم محکمہ نے جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں کام کر رہے 200 ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسروں کو ترقی دینے کے احکامات صادر کئے ۔ محکمہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے54 ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو انچارج پرنسپلوں جبکہ 30 اسسٹنٹ پروفیسروں کو اکیڈمک گریڈ پے 7000 میں ترقی دینے کے احکامات صادر کئے ۔ اس کے علاوہ 109 اسسٹنٹ پروفیسروں کو اے گریڈ 8 ہزار میں ترقی دی گئی ۔ 54 ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو ترقی دینے سے اب تمام 148 گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں الگ سے پرنسپل تعینات ہوں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسروں کو اعلیٰ گریڈ دینا اُن کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا کیا گیا ہے ۔ سیکریٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز روح اللہ نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی ای کلاسز کے ذریعے سے طلاب تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے ۔ انہوں نے اساتذہ برادری پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر میں تعلیم کے معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔