۔20دنوں کے اندر اندرآٹو رکھشوں میں میٹر نصب کرنیکی ہدایت

 سرینگر//  شہر میں بغیر میٹر چلنے والے آٹو رکھشوں کو قابو کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے آٹو رکھشا مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری ڈیجیٹل میٹر لگوائیںاور اسی کے حساب سے مسافروں سے کرایہ وصول کریں ۔ٹریفک پولیس نے بغیر میٹر چلنے والے رکھشوںکے خلاف سخت کارروائی کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ 20دنوں کے اندر اندر آٹو رکھشوں میں میٹر لگوائیں ۔ایس ایس پی سٹی ٹریفک طاہر گیلانی نے کہا کہ محکمہ کو عوامی حلقوں سے بار بار یہ شکایت مل رہی ہے کہ شہر میں آٹو ڈرائیوروں نے کرایہ کے نام پر لوٹ مچارکھی ہے، کرایہ نہ ہی میٹر کی ریڈنگ کے مطابق اور نہ ہی مقررہ شرح پر لیاجاتاہے بلکہ من مرضی کی وصولی کرکے مسافروں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیوروں سے اگرچہ بار بار یہ کہا گیا کہ وہ میٹر نصب کروائیں تاہم آج تک صرف آر ٹی او کشمیر کے مطابق ابھی تک صرف1500  آٹو رکھشوں میں ہی میڑ لگواے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بغیر میٹر چلنے والے رکھشوںکے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور تمام آٹو ڈرائیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ20دنوں کے اندر اندر میٹر نصب کروائیں اور اسی حساب سے ہی مسافروں سے کرایہ وصول کریں ۔(کے این ایس)