۔2 مسافروں سمیت 12مثبت | 17اضلاع میں کوئی متاثر نہیں

پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے 17اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 12افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 990ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 8ویں دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیںہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 18ہزار 185ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت 12افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 12افراد میںجموں میں 7جبکہ 5کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے8اضلاع جن میں بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ، کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 5افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں ضلع سرینگر میں 2جبکہ بارہمولہ ضلع میں 3افرادکو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 5افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 3افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 87ہزار 681ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر صوبے میں49ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور،راجوری،ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے سبھی 7افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 309ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 8ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔