۔2 شرمک خصوصی ریل گاڑیاں | 15 جون کو یو پی روانہ ہو نگی

جموں//جموں کشمیر میں درماندہ مہاجر مزدوروں کے انخلاء کے حصے کے طور پر دو شرمک خصوصی ریل گاڑیاں کٹرہ سے 15 جون کو دن کے 11 بجے اور دوپہر 3 بجے یو پی روانہ ہو رہی ہیں ۔ اس ضمن میں جاری ایک سرکاری مراسلے کے مطابق تمام نقل و حمل کا انتظام سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کووڈ 19 سے متعلق طبی معائینے اور لازمی اجازت پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ صرف انہی کامگاروں کو ریلوے سٹیشن آنے کیلئے کہا گیا ہے جن کے ساتھ ایس او پیز کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطہ ہوا ہے ۔ کوئی بھی کامگار جو اپنے آبائی ریاست یا یو ٹی مذکورہ ریل گاڑیوں کے ذریعے واپس لوٹنے کا خواہشمند ہو موبائیل نمبرات 9469556657 اور 7889663055 پر رابطہ قائم کر سکتا ہے ۔ واضح رہے کسی بھی فرد کو ریل گاڑی میں تب تک سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک انتظامیہ کی جانب سے اُس کو منظوری حاصل نہیں ہوئی ہو ۔