۔2 اے آر ٹی اوز اٹیچ

بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں 2 اے آر ٹی او کو منسلک اور ایک کے اے ایس افسر کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے فارغ کر دیا ہے۔کمشنر/سیکرٹری برائے حکومت محکمہ ٹرانسپورٹ ایک حکم کے مطابق اے آر ٹی او کشمیرمبشر جان کو اگلے احکامات تک ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر میں تبدیل اور منسلک کر دیا گیا ہے۔جمشید رسول، آئی / سی اے آر ٹی او بارہمولہ کو اگلے احکامات تک ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر کے دفتر میں تبدیل کر کے منسلک کر دیا گیا ہے۔شعیب (صہیب) احمد وانی، جونیئر کے اے ایس، اے آر ٹی او پلوامہ کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید پوسٹنگ کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔معظم علی، جونیئر کے اے ایس، اے آر ٹی او شوپیاں کو اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ اے آر ٹی او پلوامہ کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انیس احمد وانی، جونیئر کے اے ایس، اے آر ٹی او کپواڑہ کو اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ اے آر ٹی او بارہمولہ کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔