۔2 اور 3 مارچ کو موسم خراب رہنے کا امکان

سری نگر//وادی کشمیر میں سردیوں کے سخت ایام بیت جانے کے باوجود بھی شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری ہے اور خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
 
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم مارچ تک موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم دو اور تین مارچ کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
 
وادی میں خشک مگر ابر آلود موسم کے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
 
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔