۔2موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم | دو پولیس اہلکاروں سمیت 3زخمی

مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں انتہائی تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے مابین ہوئے آپسی تصادم میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک شدید زخمی اہلکاروں کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری کیساتھ چل رہے تھے جس کے دوران دونوں آپس میں ٹکرا گئے اور حادثے کا دھماکہ کئی دور تک سنائی دیا گیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت منظور احمد ولد غلام نبی ،قمر الحق ولد محمد طفیل اور افتاز احمد ولد محمد تاج کے طورپر ہوئی ہے جن کو علاج معالجہ کیلئے مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔قمر الحق کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کر دیا گیا ۔