۔2ملازم جبری ریٹائر

سرینگر//حکومت نے بدھ کو دو افسران کی قبل از وقت سبکدوشی کا حکم دیا۔ حکام نے بدھ کو بتایا کہ یہ مشق  جموں کشمیر سیول سروس ضوابط کے  دفعہ 226شق (2)کے تحت باقاعدہ عمل کے ایک حصے کے طور پر کی گئی اور اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی جائزہ کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل کیا گیا تھا۔اپنی حقیقی ریٹائرمنٹ سے قبل ریٹائر ہونے والے افسران میں سابق ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز عاشق حسین جو فی الوقت معطل تھے اور شوکت احمد وانی ڈرائیور گریڈ-1، موٹر گیراج محکمہ( فی الوقت معطل) شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جموں و کشمیر سیول سروس ضوابط کے دفعہ226شق(2) کے دائرہ کار کے تحت ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کے لیے ’’ ناکارہ اور بدعنوان ملازمین‘‘ کے کیسوں کی جانچ کو تیز کریں۔