۔2مسافروں سمیت 9کورونا مثبت

پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے 17اضلاع میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 955ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی تشخیص کیلئے17ہزار 189ٹیسٹ کئے گئے جن میں2مسافروں سمیت 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں میں5جبکہ کشمیر میں 4افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 8اضلاع جن میں بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 4افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 4افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے جبکہ دیگر 2افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 4افراد میں سرینگر میں 2جبکہ 2بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 669ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 45ویں دن بھی کوررونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع میں جن میں ادھمپور، راجوری، پونچھ ، کٹھوعہ، کشتواڑ، سانبہ، رام بن ، ڈوڈہ اور ریاسی شامل ہیں، میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ جموں ضلع میں 5افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 5افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 66ہزار 286ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔

 

ملک میں 1,274 نئے کیس

صرف ایک فوت

یو این آئی

 

نئی دہلی// ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے، جس سے ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد 5,21,966 ہو گئی ہے۔ خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا کہ کووڈ انفیکشن کے 1,274 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 11,860 ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک کل 83,25,06,745 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔