جموں //صحافی ابھیشک سہا اور ہندوستان ٹائمر کے سرینگر کے فوٹو جرنلسٹ وسیم اندرابی کو جرنلزم کے میدان میں اعلیٰ کار کرد گی کے عوض رام ناتھ گوینکا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔سہا کو جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں کام کرنے اور وسیم کو فوٹو جرنلزم زمرے میں یہ انعامات دیئے گئے۔دونوں کو یہ ایوارڈ 20دسمبر کو نائب صدر ونکیانائیڈو دلی میں ایک تقریب کے دوران دیں گے۔گورنر این این ووہر انے ابھیشک سہا اور وسیم اندرابی کو ایوارڈجیتنے پر مبارک باد دی ہے۔گورنر نے امید ظاہر کی کہ ریاست کے نوجوان صحافیوں کو ان دو صحافیوں کی کارکردگی سے متاثر ہو کر آئندہ مستقبل میں رہنمائی حاصل ہوگی ۔انہوںنے انعام پانے والے صحافیو ںکے لئے دعا کی کہ وہ مستقبل میں اور زیادہ ترقی اور کامیابی سے ہمکنار ہوں۔
۔2صحافیوں کو ایوارڈ،گورنر نے ستائش کی
