سرینگر//حکومت نے محکمہ آفات سمای کے ڈائریکٹر فائنانس کو نوڈل افسر تعینات کیا ہے جبکہ2سنیئر انتظامی افسراں کے تبادلے بھی عمل میں لائے ۔ محکمہ انسداد آفات انتظامی اتحارٹی کے سیکریٹری ناظم ضیاء خان کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ محکمہ آفات انتظامی،باز آبادکاری،تعمیر نو کے ڈائریکٹر فائنانس کلبوشن کمار کو ہنگامی آفات کیلئے این ڈی ایم اے،وی سیٹ پروجیکٹ کیلئے نوڈل افسر کے طور پر منظوری دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ محکمہ فروغ ہنر میں تبدیل کئے گئے پرائیوٹ سیکریٹری غلام محمد خان کو ایکس کیڈر بنیادوں پر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔ انتظامی افسر محمد مقبول بٹ جو چیف آرکیٹکٹ دفتر میں اپنی تعیناتی کے منتظر تھے کو تبدیل کرکے چیف کنزرویٹر آف فارسٹس کشمیر کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔