۔2دن بعد کشمیر میں 2کیس | جموں میں کوئی متاثر نہیں

پرویز احمد
سرینگر //2دنوں تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ تھمنے کے بعد اتوار کو وادی میں مزید 2افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ جموں صوبے میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 445بنی ہوئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 95ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے1232ٹیسٹ کئے گئے جن میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔کشمیر صوبے کے8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ بڑگام میں ایک اور کولگام میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 5ہزار 373بنی ہوئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 145ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار71بنی ہوئی ہے۔ اس دوران مسلسل 94ویں دن بھی جموں میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2352بنی ہوئی ہے۔