۔2بائیوٹیکنالوجی پارکوں کا 60فیصد کام مکمل | ریجنل سائنس سینٹرپر آئندہ ماہ سے کام شروع ہوگا:محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

سرینگر //لال منڈی سرینگر میں 50کنال ارارضی پر قائم ہونے والے ریجنل سائبنس سینٹر پر آئندہ ماہ کام شروع ہونے والا ہے جبکہ جموں اور کشمیر میں زیر تعمیر 2بائیو ٹیکنالوجی پارکیں مارچ 2022میں مکمل ہونے کی اُمید ہے۔ ان باتوں کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نثار احمد شاہ نے سکمز صورہ میں’’ عالمی یوم سائنس‘‘ کے سلسلہ میں منعقدکی تقریب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جموں اور کشمیر میں 100کروڑ روپے کی لاگت سے 2بائوٹیکنالوجی پارکیں تعمیر کررہا ہے جن کا 60فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بائیو ٹیکنالوجی پارکیںمارچ 2022میں مکمل ہوجائیں گی۔ نثار احمد شاہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ لال منڈی سرینگر میں 50کنال اراضی پر ریجنل سائنس سینٹر قائم کیا جارہا ہے اور اس پر بھی کام آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ 150سائنس پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کررہا ہے جن میں 5سے 6بغیر تعلیم کے نوجواجوانوں کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین سائنسسی پروجیکٹوں کو مالی مدد اور ٹیکنکیل امداد فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نوجوان اپنے سائنسی پروجیکٹوں کو مالی امداد کیلئے محکمہ کے سامنے لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق میں رکھنے والے نوجوان تحقیق کو مکمل کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی امداد کیلئے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے رابطہ کرسکتا ہے۔