۔2انتظامی افسران کے تبادلے

سرینگر// جموں کشمیر میں2کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ سیکریٹریٹ ماتحت سروس کے11افسران کی انڈر سیکریٹریوں کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرینگر( ایسٹ) اوئیس مشتاق کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت پلوامہ تعینات کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل مرتضیٰ احمد شیخ کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرینگر( ایسٹ) تعینات کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نام کے مطابق  جموں کشمیر سیکریٹر ی(ماتحت) سروس کے 11سیکشن افسراں کی اپنی ہی تنخواہوں اور گریڈ پر آئند6ما ہ یا محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں و پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر ان اسامیوں کو پُر کرنے تک انڈر سیکریٹریوں کے طور پر تقرری کو منظوری دی گئی۔ ان افسراں میں نمرتا وانچو،کرن سنگھ،جنک راج شرما،راج کمار، غلام قادر، رافعیہ نبی، رئوف احمد بٹ، دھون جیت سنگھ، نزہت شاہ،ترن دیپ سنگھ اور ریحانہ حسین شامل ہیں۔ آرڈر میں تاہم واضح کیا گیا ہے کہ یہ افسراں کسی بھی طور پر انڈر سیکریٹریوں کے طور پر مستقل طور پر انکی تقرری کرنے کا حق نہیں رکھتے۔