سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے 2 افسران کے تبادلے عمل میں لائے جبکہ ایک افسر کو ڈیپوٹیشن پر لداخ روانہ کیا گیا۔ اس دوران کشمیر یونیورسٹی کے16اسسٹنٹ پروفیسروں سمیت19ملازمین کو لداخ سے واپس طلب کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مال بڈگام شبیر الحسن کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر رجسٹرار کے طور پر تعینات کیا گیا،جبکہ مذکورہ افسر تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مال بڈگام کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری ناصر بلال شاہ کو تبدیل کرکے محکمہ زرعی پیدوار و بہبود کاشتکار محکمہ میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے سیکریٹری( لیگل) فیاض احمد شیخ کو مرکزی زیر انتظام لداخ میں لاء سیکریٹری کے طور پر مزید تقرری کیلئے تعینات کیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق لداخ سے16اسسٹنٹ پروفیسروں اور3جونیئر اسسٹنٹوں سمیت کشمیر یونیورسٹی کے19ملازمین کو واپس طلب کیا گیا۔ان میں لیہہ کیمپس میں اسسٹنٹ پروفیسر فاروق احمد شیخ، فردوس احمد میر، ندیم جہانگیر، عرفان محمد ملک، ٹرول و ٹورازم کے اسسٹنٹ پروفیسر منظور احمد خان، اندر پونیت جوہر،جیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر زبیر احمد ملک،فاروق احمد ڈار، اختر رسول میر،اورجونیئر اسسٹنٹ عبید شوکت وانی شامل ہیں۔ کرگل کیمپس میں تعینات شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسلم صدیقی، انصار احمد، فاروق احمد میر، شعبہ باٹونی کے اسسٹنٹ پروفیسر بلال احمد میر،نا ظمہ رسول، اعجاز حسین،آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شہنواز قدرت کے علاوہ جونیئر اسسٹنٹ محمد اکبر وانی اور محمد رفیق صوفی شامل ہیں۔
۔2افسران کے تبادلے لداخ سے 19ملازمین کی واپسی
