۔2اعلی افسران کے تبادلے

بلال فرقانی
سرینگر//انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لاتے ہوئے محمد شفیق چک کو ڈائریکٹر سوشیل ویلفیئر کشمیر اور راکیش کمار سرنگا ل کو منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ممبر محمد شفیق چک کو تبدیل کرکے محکمہ سماجی بہبود کشمیر کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی سی پی ایس کے مشن دائریکٹر شبنم کاملی کو فوری طور پر اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر پنچایتی راج جموں کشمیر راکیش کمار سرنگال کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر جموں کشمیر روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔