سرینگر// شہر میں سر نو لاک ڈائون کے بیچ جمعہ کو مسلسل18ویں ہفتے جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل سمیت بڑی مساجدوں اورخانقاہوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوئی تاہم چھوٹی مساجدوں میں انتظامیہ و صحت عامہ کی گائڈ لائنز کو عملاتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔سرینگر میں پیر سے جاری لاک ڈائون کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو پائین شہر میں سخت بندشی؎ں عائد رہی۔جمعہ کی صبح پائین شہر کے نوہٹہ چوک میں پولیس اور فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی تاہم لوگوں کو چلنے پھرنے سے نہیں روکا جارہا تھا جبکہ جا مع مسجد کے باہر فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ادھر آثار شریف درگاہ حضرت بل،جناب صاحب صورہ،آثار شریف شہری کلاشپورہ،حضرت شیخ حمزہ مخدوم،خانقاہ معلی اور دیگر خانقاہوں اور بڑی مساجد میں جمعہ کو مسلسل18ویں ہفتے بھی نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ پائین شہر اور سیول لائنز کے اندرون مساجدوں میں تاہم محکمہ صحت عامہ اور انتظامیہ کے معیاری عملیاتی طریقہ کار اور ضوابط کو عملاتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی تاہم اس دوران بہت کم نمازیوں کی تعداد نے مساجدکا رخ کیا۔
۔18ویں ہفتے بھی جمعہ اجتماعات منعقدنہ ہو سکے
