۔18تا 44 برس کی عمر کے افراد کیلئے ٹیکہ کاری مہم

 منڈی//ضلع پونچھ کے میڈیکل بلاک منڈی میں جمعہ کو 18 تا 44برس کی عمر کے افراد کیلئے حکام کی جانب سے ٹیکہ کاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ اس موقعہ پر بلاک ڈولپمنٹ چیئر مین منڈی شمیم احمد گنائی نے مذکورہ مہم کا افتتاح کیا ۔اس مہم کے پہلے دن 250سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر بی ڈی سی چیئر مین نے کہاکہ اس سے قبل پورے جموں و کشمیر کی طرح تحصیل منڈی میں بھی 45 سالہ سے زائدعمر کے لوگوں کو کوڈ ٹیکہ لگایا گیا جس میں تحصیل میں لگ بھگ تمام لوگوں کو ویکسین فراہم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ سے ہی منڈی میں 18سے 44برس کی عمر کے افراد کیلئے ویکسین مہم شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے نوجوان طبقہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ شروع کر دہ مہم سے فائدہ حاصل کریں تاکہ وائرس کو جلد ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔