۔18اگست تک ہلکی سے درمیانی بارشیںمتوقع

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// موسمیاتی مرکز سرینگر نے اتوار کو جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں 18 اگست تک ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 سے 14 اگست تک رات گئے/ صبح سویرے تک دن کے اوقات میں چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک مختصر وقفہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو جموں ڈویژن کے کئی مقامات پر صبح اور رات گئے تک ہلکی سے درمیانی بارش اور صبح اور شام کے دوران کشمیر ڈویژن کے الگ تھلگ مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 16 سے 18 اگست تک جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔افسر نے بتایا کہ مختصر مدت کے لیے شدید بارشیں ہوں گی جس میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں ڈویژن میں 14 اگست سے بارش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور 11، 14 اور 17 اگست کے دوران شدید بارش ہوگی۔