۔18اضلاع میں کوئی متاثر نہیں | 2اضلاع میں 12مثبت، سرینگرمیں 9، جموں میں 3 کیس

پرویز احمد
سرینگر //اتوار کو جموں و کشمیر کے18اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 12افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 941ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور اتوار کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔متوفین کی مجموعی تعداد 4751ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار نے بتایاگیا ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے19ہزار 667ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں میں 3جبکہ کشمیر میں 9افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیرصوبے کے 9اضلاع جن میں بارہمولہ، بڈگام ، اننت ناگ ، پلوامہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ سرینگر ضلع میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 661ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر صوبے میں مسلسل 43ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ضلع جموں، ادھمپور، راجوری، ڈودہ ، پونچھ، کٹھوعہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع سانبہ میں3افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 280ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور جموں صوبے میں اتوار کو وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔

 

 

 

ملک میں 1150کیسز کا اضافہ  | 4افراد کی موت واقع

یو این آئی

نئی دہلی// ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19 کے1150 کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11,558 ہو گئی ہے اور اس دوران 954 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,30,42,097 ہو گئی ہے۔ کورونا سے مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5,21,751 ہو گئی۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک ملک میں ایک ارب 86 کروڑ 51 لاکھ 53 ہزار 593 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔