۔17سالہ لاپتہ لڑکی کی لاش دریا سے بر آمد

 پونچھ // پونچھ کے کامسر علاقے میں21اگست کو لاپتہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی کی لعش پیر کے روز گائوں منگناڑ میں ویکرم سنگھ کی یادگار کے قریب دریا سے ملی ہے۔ذرائع کے مطابق محلہ کامسر کی لڑکی مہک بی دختر مجید احمد ساکن محلہ کامسر وارڈ نمبر 2 پونچھ سٹی عمر17سال 21اگست سے لاپتہ تھی جس کے بعد سے لگاتار لڑکی کی تلاش کی جارہی تھی۔اتوارکو شام کے وقت کچھ لوگوں نے ایک لاش بکرم سنگھ یادگار منگناڑ کے قریب پڑی ہوئی دیکھی تو انھوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے پولیس افسران کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور لعش کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی ۔ایس ایچ او پونچھ ایس ڈی سنگھ نے لاش کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔