۔17اضلاع میں کوئی کورونا مثبت نہیں

پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے 17اضلاع میں کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں4افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 32ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 13ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 17ہزار 628ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے4افراد میں جموں صوبے میں1جبکہ کشمیر صوبے سے 3افراد تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 8اضلاع جن میں بارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ،بانڈی پورہ،گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں3افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں سرینگر میں2جبکہ کپوارہ میں 1کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ87ہزار700ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل 54ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، پونچھ، راجوری، ڈوڈہ،کٹھوعہ،سانبہ، کشتواڑ،رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ جموں ضلع میں ایک شخص کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 332ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں مسلسل 13ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328ہوگئی ہے۔ 

 

 

ملک میں60اموات

کورونا کے 3,377 نئے کیسز

یو این آئی

 

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 821 فعال معاملے بڑھ کر تقریباً 18 ہزار تک پہنچ گئے ہیں کیونکہ کورونا انفیکشن کے نئے کیسوں کے مقابلے میں اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد کم ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ

 3377 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار 622 کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں چار لاکھ 73 ہزار 635 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 83 کروڑ 69 لاکھ 45 ہزار 383 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران ملک میں کووڈ کی وجہ سے 60 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 523753 ہو گئی۔