۔16سے 20مارچ تک موسم خشک رہیگا | آج شام سے موسم میں تبدیلی آئے گی: سونم لوٹس

سرینگر //اتوار کو چوتھے روز بھی وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوئیں۔آئندہ موسمی صوتحال کے بارے میں ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہیکہ مارچ کا مہینہ مجموعی طور پر وادی میں بارشوں کا سیزن ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارشوں سے عام لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 16مارچ سے 20مارچ تک موسم خشک رہیگا اور 21اور 22مارچ کو موسم میں تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں بارشیں  ہو سکتی ہے البتہ شام کے بعد موسم میں بہتری آئے گی۔ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں اتوار کو بھی ہلکی برف باری ہوئی اور یہ سلسلہ شام تک جاری رہا جبکہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کپوارہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ، گاندربل ، بڈگام ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور اننت ناگ کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر معمولی بارشیں ہو تی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح 8بجے سے شام 5بجے تک سرینگر شہر میں 2.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  ۔قاضی گنڈ میں 0.6ملی میٹر ،پہلگام میں 1.8،کپوارہ میں 0.1ملی میٹر،کوکرناگ 1.6اور گلمرگ میں 1.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  ۔تازہ بارشوں اور برف باری کے سبب رات کے کم سے کم اور دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آئی  ۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.3اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیااور دن کا درجہ حرارت 1.0ڈگری تک جا پہنچا ۔ پہلگام میں جہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.6ڈگری رہا وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔