عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ضلع پلوامہ کے ایچھ گوز علاقے میں 16 بھیڑوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کرنے والا تیندوا جمعہ کو پکڑا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک چیتے نے گذشتہ رات ایچھ گوز میں ایک تیندوا نمودار ہوا اور ایک شیڈ میں موجود16بھیڑوں کو اپنا نوالہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد محکمہ کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور بھرپور کوششوں کے بعد بالآخر تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ تیندوے نے علاقے میں عوام میں خوف وہراس پھیلا دیا تھا اور اب عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ شخص کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔