راجوری //ٹریفک پولیس نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے نوشہرہ اور سندر بنی میں 150گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ 08گاڑیاںضبط کی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایس پی ٹریفک جموں رورل مشتاق چوہدری کی قیادت میں ٹریفک پولیس ٹیم نے گزشتہ شام اچانک ناکے لگائے جس دوران ڈیڑھ سو گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے جبکہ آٹھ کی ضبطی عمل میں لائی ۔یہ تمام گاڑیاں قوانین کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں جبکہ ضبط کی گئی گاڑیاں تیز رفتاری سے چل رہی تھیں ۔اس دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری بھی فراہم کی گئی ۔
۔150گاڑیوں کے چالان ،08ضبط
