۔15 ویں آل انڈیا غفران میموری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جون میں،15 ریاستوں کی 65 ٹیمیں اورریاست کے ہرضلع کی ٹیم حصہ لے گی

 
ڈوڈہ//کھیل سرگرمیوں کوفروغ دینے اورمقامی نوجوانوں کوپلیٹ فارم مہیاکرانے کے مقصدسے ینگ سٹارکرکٹ کلب ڈوڈہ کے زیراہتمام 15ویںآل انڈیا غفران میموریل ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادجون کے دوسرے ہفتے سے سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں شروع ہورہاہے۔یہ جانکاری  ایک پریس کانفرنس کے دوران ینگ سٹارکرکٹ کلب ڈوڈہ کے سرپرست منظوراحمدبٹ نے میڈیاکودی۔منظوربٹ نے کہاکہ ینگ سٹارکے زیراہتمام 14 قومی سطح کی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقدہوچکی ہیں اورامسال 15 ویں آل انڈیاغفران میمورل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادسپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں ہورہاہے جس میں ملک کی 15 ریاستوں کی 64 ٹیمیں جبکہ جموں وکشمیرکے ہرضلع کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میںحصہ لے رہی ہیں ۔چیئرمین ینگ سٹارکرکٹ کلب ڈوڈہ نصیراحمدکھوڑا نے کہاکہ ٹورنامنٹ کاپہلارائونڈلیگ بنیادوں جبکہ دوسرائونڈ ناک آئوٹ بنیادوں پرمنعقدہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے میچ انڈرائیڈ ایپ ’’Young Star Cricket Club Doda‘‘کی وساطت سے لائیودیکھے جاسکتے ہیں۔یہ ایپ کسی بھی انڈرائیڈموبائل کے پلے سٹورسے بہ آسانی ڈائون لوڈکی جاسکتی ہے۔جنرل سیکریٹری ینگ سٹارکرکٹ کلب ڈوڈہ فیضان اے ترمبونے کہاکہ ریاست کے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجودہیں اورانہیں پلیٹ فارم مہیاکرانے کے مقصدسے ٹورنامنٹ کاانعقادہرسال کیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی وساطت سے ٹورازم سیکٹرکوبھی فروغ ملتاہے۔ینگ سٹارکرکٹ کلب نے ٹورنامنٹ کوسپانسرکرنے والی ایجنسیوں کاشکریہ اداکیاہے ۔مزیدکہاگیاہے کہ اگرکوئی ٹیم اپنااندراج کراناچاہتی ہوتووہ ٹورنامنٹ سیکریٹری کے موبائل نمبر +91-9906139425پررابطہ کرسکتی ہے اورسپانسرکرنے کی خواہشمندایجنسی بھی مذکورہ نمبرسے رابطہ قائم کرسکتی ہے