۔15اگست کے موقع پر 94پولیس اہلکاروں کو تمغوں سے نوازا گیا

 نئی دہلی// یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے ، جن میں سے 215 پولیس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں کو امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ۔جموں وکشمیر پولیس کو سب سے زیادہ 94 بہادری کے تمغے ملے ہیں۔بہادری کے لیے دیے گئے 215 میں سے 123 میڈل جموں و کشمیر میں بہادری کے لئے دیئے گئے ہیں۔جموں کشمیر پولیس کے افسران اور جوانوں نے اس سال سب سے زیادہ بہادری کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ان میں سے 12کو صدر کا پولیس میڈل، ایک آفیسر کو صدر کا پولیس میڈل،اور 81افسران اور جوانوں کو بہادری کے لئے پولیس میڈل عطا کئے گئے ہیں۔جنہیں صدر کا پولیس میڈل دیا گیا ہے ان میں ایس ایس پی رندیپ کمار، سندیپ چودھری،طاہر سیلم، رمیش چندر کوتوال، منوج کمار پنڈت، ، عاشق حسین ٹاک ،انسپکٹرس وکرم شرما،منجیت سنگھ،ششی کمار،غلام احمد،گلزار حسین خان، اے ایس آئی سورن سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل مس رخسانہ کوثر،سلیکشن گریڈ کانسٹیبل ملاپ چند،اعجاز رسول گنائی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ 81افسران اور جوانوں کو بہادری کیلئے پولیس میڈل دیئے گئے ہیں جن میں ڈی آئی جی اتل کمار گوئل، اور ڈی آئی جی وی کے بردی شامل ہیں۔