۔15اگست انتظامات کا جائزہ لیاگیا

 گول//گول میں یوم آزادی کے سلسلے میں انتظامیہ نے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ ایس ڈی ایم گول غیاث الحق کی صدار ت میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں محکمہ جات کے آفیسران و ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر یوم آزادی کی تقریب کو احسن طریقے سے منائے جانے کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لیاگیا ۔ ایس ڈی ایم گول نے محکمہ جات کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب خوش اسلوبی کے منائے جانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے نبھائیں ۔اس دوران پینے کے پانی ، بجلی ، بیٹھنے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔