۔15اضلاع میں کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز مکمل

سرینگر //جموں و کشمیر کے 15اضلاع میں کورونا مخالف ٹیکہ کا پہلا ڈوزمقررزمروں میں 100فیصد لوگوں کو لگایا گیا ہے جبکہ دیگر5اضلاع میں 95فیصد سے زیادہ ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں اننت ناگ، کولگام ، شوپیان، پلوامہ، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور گاندربل میں 18سال سے زیادہ عمرہ کے لوگوں کی 100فیصد لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔ اننت ناگ میں 451545،کولگام میں 260120،شوپیان میں155354،پلوامہ میں307991،بڈگام میں591917، بارہمولہ میں 513665،،بانڈی پورہ میں 183899،گاندربل میں 174003 جبکہ کپوارہ اور سرینگر میں 97فیصد سے زیادہ  لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔ کپوارہ میں 409388 جبکہ سرینگر میں 591917افراد کو ویکسین دیا گیا ہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع میں سے 7میں 100فیصد لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 95فیصد سے زیادہ لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔ جموں میں9974469، راجوری میں 361067،کٹھوعہ میں372244،پونچھ میں 282583،رام بن میں 205636،کشتواڑ میں 131262اور سانبہ میں247488جبکہ جموں صوبے کے 3اضلاع میں 95فیصد سے زیادہ لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے جن میں ادھمپور میں 372168،ڈوڈہ میں 229705،اور ریاسی میں 211562کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔ 
 
 
 

وائرس سے جموں میں 2فوت

 جموں و کشمیر میں 113متاثر

پرویز احمد 
 
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے58ہزار 503ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2سفر کرنے والوں سمیت مزید 113افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 22ہزار771تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں وائرس سے 2افراد زندگی کی جانگ ہار گئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4392 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 113افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 40جموں جبکہ 73کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 73افراد میں 2بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 71افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 73متاثرین میں سرینگر میں 38،بارہمولہ میں 4، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 2، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 2، کولگام میں 9اورشوپیان میں ایک متاثر ہوا ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 502ہوگئی ہے۔ وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی اور یہاں متوفین کی مجموعی تعداد 2239بنی ہوئی ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں مزید 40افراد وائرس سے متاثر ہوئے جو مقامی سطح پر رابطے میں آئے تھے۔ جموںصوبے کے 40متاثرین میں جموں میں 10،ادھمپور میں 8، راجوری میں 6، ڈوڈہ میں 8، کٹھوعہ میں 1، سانبہ میں 0، کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 3، رام بن میں 2 اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 269تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوان منگل کو جموںصوبے میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک سکمز صورہ جبکہ ایک گھر میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 2153ہوگئی ہے۔