اشرف چراغ
کپوارہ//جل جیون مشن کے تحت ترہگام ڈولی پورہ واٹر سپلائی سکیم کو اگرچہ رواں سال کے مارچ مہینے میں منظوری دی گی تاہم مقامی لوگو ں کے مطابق ابھی تک اس سکیم پر کام شروع نہیں کیا گیا اورہزارو ں نفوس پر مشتمل آ بادی اس سکیم کے افتتاح کے انتظار میں ہیں ۔
مذکورہ سکیم کے لئے سر کار نے 14کرو ڑ 23لاکھ روپے منظور کئے ہیں تاکہ ترہگام ڈولی پورہ واٹر سپلائی سکیم سے ترہگام ،ڈولی پورہ ،چک ،ہائن اور کباب مرگ کی ایک بڑی آ باد مستفید ہو جائیں گے ۔ترہگام ے مضافاتی دیہات ڈولی پورہ ،ہائن ،چک اور کباب مرگ کے ساتھ ساتھ ترہگام قصبہ کو پینے کے پا نی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ ہی ان علاقوں میں پینے کے پانی کے حوالے سے لوگو ں کو کافی دقتو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان علاقوں میں پینے کے پانی کا کوئی ذرائع نہیں ہے ۔ بلاک ڈیولپمنٹ کو نسل کے چیرمین کی ذاتی مداخلت کے بعد ترہگام ڈولی پورہ واٹر سپلائی سکیم کا یک پرو جیکٹ تیار کیا گیا اور رو اں سال کے 8مارچ کو اس سکیم کو بضابطہ طور سر کار نے ایک حکم نامہ زیر نمبر JK(JSD)OF/2023/45بتاریخ 8مارچ2023منظوری دی گئی اور اب اس منظوری کو 3مہینے گزر گئے لیکن واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتایا کہ اس اس انتظار میں ہیں کہ کب 14کرو ڑ23لاکھ کے منظور شدہ واٹر سپلائی سکیم کام شروع کیا جائے گا ۔ بلاک ڈیولپمنٹ کو نسل ترہگام کے چیر مین محمد عبد اللہ میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مزکورہ سکیم کے تحت 3مقامات جس میں ترہگام ،ڈولی پورہ اور کباب مرگ شامل ہیں پر پانی جمع کرنے کے لئے 3رزر وائر تعمیر کرنے ہیں اور اس کے جگہ کا انتخاب بھی کیا گیا لیکن کچھ مقامات پر رکاوٹ آرہی ہے اور اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے وہ کام پر لگے ہوئے ہیں ۔انہو ں نے بتایا کہ چند ہی دنو ں میں معاملہ کے حوالہ سے حل نکالا جائے گا اور ترہگام ڈولی پورہ واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر کے اس پر با ضابطہ طور کام شروع کیا جائے گا ۔