سرینگر //4جولائی سے لاپتہ14سالہ طالب علم کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے سرینگر پولیس نے عام شہریوں سے تعاون طلب کیا ہے۔ بورڈنگ اسکول شاہجار اندرہامہ کے ہوسٹل انچارج عابد علی شیخ نے پولیس اسٹیشن زکورہ میں رپورٹ درج کی کہ 14سالہ الطاف احمد میر ولد غلام احمد میر ساکنہ ماگام ہندوارہ گورنمنٹ اسکول خالق پورہ خانیار سے چھٹی کے بعدنکلا تاہم پھر واپس لوٹ کے نہیں آیا ۔ طالب علم نے اسکول وردی (چیک قمیض)،سرمائی رنگ کا پتلون پہن رکھا ہے اور اُس کی لمبائی پانچ فٹ ہے ۔ اس ضمن میں زکورہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اگر کسی کو بھی اس گمشدہ لڑکے کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن زکورہ کے فون نمبر 9596770589یا پی سی آر سرینگر کے فون نمبرات 9596222550, 9596222551پر رابط قائم کرسکتا ہے ۔ پولیس کنٹرول روم کشمیر کے ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔