۔14اضلاع میں کوئی مثبت نہیں| کورونا وائرس کیسز صرف 25

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 29ہزار 651ٹیسٹ کئے گئے جن میں 13سفر کرنے والوں سمیت 25افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 793ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 19ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں25افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں جموں صوبے میں8 جبکہ کشمیر میں 17افرادکی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر کے بڈگام، پلوامہ، کپوارہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 17افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 3اضلاع میں سرینگر میں سب سے زیادہ 13، بارہمولہ میں 2 جبکہ کولگام میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 526ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرسے مسلسل 32ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ کشتواڑ، پونچھ ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 8افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے8افراد میں ضلع جموں میں4،راجوری میں 1 اور ڈودہ میںو3افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 267ہوگئی ہے۔ اس دوران جموںصوبے میں مسلسل 19ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے۔ 
 

 شدت میں کمی کا رحجان

۔83کی موت،1260نئے کیسز

یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے کم  83لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت نے کہا کہ کووڈ کے ایک ہزار 260 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 445 رہ گئی ہے ۔  وزارت نے کہا کہ اس دوران ایک ہزار 404 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار 326 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 5 لاکھ 28 ہزار 21 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔