۔13کلو میٹر دوندی بونجواہ سڑک پر میکڈم بچھانے کا عمل شروع

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ بونجواہ میں بونجواہ دوندی 13کلومیٹرسڑک پر میکڈم بچھانے کا عمل شروع کیا گیا جس سے علاقے کی عوام میں خو شی کی لہر پائی جارہی ہے ۔ اس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر بونجواہ ، بی ڈی سی چیئرپرسن، پی ایم جی ایس وائی کے افسران و دیگر لوگ موجود تھے۔ لوگ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کی کئی برسوں سے مانگ کررہے تھے اوربالآخرانکی اس مانگ کو پورا کیا گیا جس کو لیکر مقامی لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر بونجواہ ، بی ڈی سی چیئرپرسن،  پی ایم جی ایس وائی کے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ سڑک علاقہ کی 30000ہزار سے زائد آبادی کو جوڑتی ہے ۔