۔13مویشی ضبط2افراد گرفتار

مہور//پولیس کی جانب سے مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف مہم جاری ہے ۔ اتوار کو پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر کے 13مویشیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا جو مبینہ طور پر بلا اجازت ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے جا رہے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مال لے کر جا رہے دلاور حسین ولد دین محمد قوم مراثی ساکن چھانہ اور شوکت علی ولد کاگ حسین قوم مراثی ساکن چھانہ کو روکا تو ان کے پاس مویشیوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے لئے درکار اجازت نامہ نہیں تھا۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر مویشی ضبط کر لئے جس میں 4گائیں، 6بیل، ایک بھینس اوردو بچھڑے شامل ہیں۔ پولیس کا الزام ہے کہ ان مویشیوں کو سرینگر کی طرف سمگل کیا جارہا تھا۔